

Loading content...
عرفانیاتی انداز میں اگر اس فقرے کو دیکھیں تو پتہ چلتا ہے کہ اولین و آخرین میں جو مظلومین ہیں ان کے خون ناحق کا ہر قطرہ فریاد کنا ں ہے اور اپنا انتقام طلب کر رہا مگر ان کی فریاد سننے والا کوئی نہیں ہے اور نہ ہی ان کا اللہ جل جلالہ کے سواکوئی مدد گار اور ناصر ہے اس لئے ہم دعا کرتے ہیں کہ اے رب جلیل جل جلالک جن مظلومین کا تیرے سوا کوئی ناصر نہیں ہے اور تیری طرف سے نصرت کرنے والا شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے سوا کوئی نہیں ہے اور صدیوں کے رکے ہوئے انتقام اور بدلے چاہے وہ تیری ذات کے ہیں یا تیرے مظلوم بندوں کے ہیں ان سب کے انتقام کا واحد ذریعہ شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف ہیں اب تو انہیں انتقام لینے والا بنادے اور ان پر جو مشیت کی پابندیاں عائد ہیں اور مظلوموں کی فریاد رسی میں اور انتقام میں اور بحالی میں جوجو مانعات ہیں یا رکاوٹیں ہیں انہیں دور فرمادے اور انہیں سب کا سرپرست اور فریاد رس اور انتقام لینے والا بنادے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار