

Loading content...
دوستو!… جیسا کہ میں پہلے عرض کرچکا ہوں کہ یہ دنیا لاتعداد ہلاکتوں کے درمیان زندہ رہنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے، انسان انسان کا دشمن ہوچکا ہے، قوم قوم سے لڑ رہی ہے، ہر طرف جنگل کا قانون ہے، جو جس کے ہتھے چڑھ جاتا ہے وہ اسے ہڑپ لیتا ہے، ساری دنیا پر سمندر کا قانون جاری و ساری ہے، بڑی مچھلیاں چھوٹی مچھلیوں کو نگل رہی ہیں، اس دنیا کے ہر انسان کو دیکھتے ہیں تو ایسا لگتا ہے کہ سارے انسان شکار کو نکلے ہوئے ہیں، کوئی جانور شکار کرکے کھا رہے ہیں، کوئی پرندے شکار کرنے میں جٹا ہوا ہے، کوئی مچھلیاں اور سمندری مخلوق کے شکار میں مصروف ہے، اور کوئی بڑا چھوٹے انسانوں کو شکار کرنے میں مصروف ہے، کوئی ملک دوسرے ملک کو شکار کرنے کی گھات میں بیٹھا ہے، ایک قوم دوسری قوم کو شکار کرنے کیلئے جال بچھا رہی ہے، ایک مذہب دوسرے مذہب کے افراد کو شکار کرنے کیلئے کلاشنکوف اور دیگر ہتھیار اٹھائے پھرتا ہے یعنی ہر طرف ایک شکار کی فضا ہے، ایک غدر و لوٹ مار قتل و غارت اور لاقانونیت کا دور دورہ ہے، اس لئے ان سارے مسائل کا ایک ہی حل ہے کہ ہم سب مل کر اللہ جل جلالہ سے انسانیت پر رحم فرمانے کی دعا کریں اور یہ دعا کریں کہ اے ارحم الرٰحمین تو ہم پر ترس کر ہماری حالت پر رحم فرما اور ہمارے گناہوں پر نگاہ رحمت فرما اور مجبور و بے بس انسانیت اور کمزوروں اور کچلے ہوئے لوگوں پر کرم فرما اور ہمارے لئے اپنے ولی کامل اپنے امور کے سرپرست اور نمائندہ حقیقی عجل اللہ فرجہ الشریف کو ظاہر فرمادے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار