

Loading content...
اسی طرح قطب شمالی سے لے کر انٹارکٹیکا تک انسان کسی بھی جگہ کی مخلوق کو چین سے نہیں رہنے دے رہا اور خود انسان جو خشکی میں رہ رہا ہے تو اس خشکی پر موجود مخلوق اس کے فسادات کا بری طرح شکار ہے لاکھوں ایکڑمیں پھیلے ہوئے رین فارسٹ (Rain Forest) اس کی لگائی ہوئی آگ میں جل کر راکھ ہورہے ہیں اور ان میں آباد جنگلی زندگی تباہی کا شکار ہورہی ہے اور وائلڈ لائف(Wildelife) اس وقت موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہے اور اس بات کو سمجھتے ہوئے انسان نیشنل پارکس تشکیل دے رہا ہے اور یہ نیشنل پارک بھی جنگلی زندگی کیلئے عذاب بنے ہوئے ہیں کیونکہ ان میں سے اکثر شکار گاہیں بن چکے ہیں اور جو شکار سے محفوظ بھی ہیں تو ان میں حیوانات کی پرائی ویسی (Privacy) ڈسٹرب(Disturb) ہو رہی ہے یعنی کوئی بھی جانور اپنی مرضی کی زندگی نہیں جی سکتا اور اسی طرح جانوروںکی کئی نسلیں اپنی بقا کیلئے مسائل حیات سے جوج رہی ہیں ماحول ہے تو اس میں بیسیوں قسم کی آلودگیاںیا پلوشنز (Pollutions) پھیل رہی ہیں مثلاً آواز کی آلودگی ہے، دھوئیں کی آلودگی ہے، گیسوں کی آلودگی ہے یا تابکاری اثرات کی آلودگی ہے دوسری طرف ان آلودگیوںکی وجہ سے اوزون (Ozone) گیس کا خاتمہ ہورہا ہے اور اس میں شگاف پڑجانے سے نباتات و حیوانات و انسان اس دور میں لاتعداد بیماریوں کی زد میں ہیں اور اس انسان کی پیداوار کی ہوس نے نیچرل نظام کو تباہ کر دیا ہے جس کی وجہ سے نئی نئی بیماریاں اور وائرس سامنے آرہے ہیں … ان سب تباہیوں کے خاتمے کا ایک ہی علاج ہے اور وہ شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کا خروج ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار