

Loading content...
دوستو!… اس دور میں ہم دیکھ رہے ہیں کہ انسان کی اپنی پیدا کردہ تباہیاں ہر طرف انسانیت کے سامنے موت کی طرح منہ کھولے ہوئے کھڑی ہیں آج انسان کی ریشہ دوانیوں سے نہ سمندری مخلوق محفوظ ہے نہ خشکی کی مخلوق امن میں ہے یعنی انسان نے ترقی کے نام پراس طرح بے سکونیاں اور تباہ کاریاں کما لی ہیں کہ اب کسی کیلئے بھی راہ فرار موجود نہیں ہے آئے دن سمندورں میں ایٹمی دھماکے اور مختلف بموں کے ٹسٹ ہورہے ہیں جس کی وجہ سے سمندری مخلو ق کا جینا حرام ہوچکا ہے اور آئے دن بحری آئل ٹینکر سمندروں میں پھٹ رہے ہیں جس کی وجہ سے تیل سارے سمندر کی سطح پر اس طرح چھاجاتا ہے کہ سمندری زندگی کی تباہی کا موجب بن جاتا ہے آبی پرندے ہیں یا مچھلیاں وہ انسان کے پھیلائے ہوئے فسادات کا شکار ہوجاتی ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار