

Loading content...
دوستو!… یہ بات یاد رہے کہ آبادی کے کئی معنی ہیں ان میں سے ایک معنی تو ہیں ظاہری آباد ی اور دوسرے معنی ہیں معنوی و روحانی آبادی کے، یعنی جس جسم میں روح مردہ ہے وہ جسم بھی مردہ تصور ہوتا ہے اس لئے ہمیں یہ دعا تعلیم فرمائی ہے کہ تم دعا کرو کہ مومنین و شیعوں کے جسموں کے شہر اطاعت امام علیہ الصلوات والسلام سے آباد ہوجائیں اور ان کے دل مؤدت اور عشق حجت عجل اللہ فرجہ الشریف اور جذبہ نصرت سے آباد ہوجائیں اور ان کے گھر عبادت اور اولادواہل خانہ سے آباد ہو جائیں اور حقیقی آبادی تو معنوی آبادی ہے یعنی من میں وجود حجت عجل اللہ فرجہ الشریف کا قیام اور شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے ظہور کے ساتھ کلی طور پر شیعوں کی آبادی کا قیام ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار