

Loading content...
اسی طرح ہمیں یہ درس دعا بھی دیا گیا ہے کہ سارے معصومین علیہم الصلوات والسلام کی آبادی کی دعا کریں کیونکہ صدیوں سے سارے معصومین مظلومین علیہم الصلوات والسلام کے مقدس آنگنوں کی فضا سوگوار ہے، ساری حویلیاں ویران ہیں، کربلا اداس ہے، نجف دکھی ہے، مدینہ آنسو بہارہا ہے، کیونکہ ان کی اصل آبادی تو معصومین علیہم الصلوات والسلام کے ظہور اور آبادی سے وابستہ ہے … جب حکومت آل محمد علیہم الصلوات والسلام کا قیام ہوگا تو سارے معصومین علیہم الصلوات والسلام دوبارہ اس دنیا میں آباد ہوں گے گویا سارے بلاد اللہ آباد ہوجائیں گے … اسی لئے جہاں آبادی کی دعا تعلیم ہوئی ہے وہاں صرف شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی آبادی کی دعا کا درس نہیں دیا گیا بلکہ سارے معصومین علیہم الصلوات والسلام کی آبادی کی دعا کرنے کی تعلیم دی گئی ہے کہ دعاکریں سارے معصومین علیہم الصلوات والسلام دوبارہ اس دنیا پر ظاہرو بظاہر آباد ہوں اور ساری کائنات زندہ ہوجائے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار