

Loading content...
دوستو!… ان فقروں میں بھی ہمیں یہ دعا سکھائی گئی ہے کہ اول تو ان سارے شہروں کی آبادی کی دعا کرو جو معصومین علیہم الصلوات والسلام سے منسوب ہیں جیسا کہ مکہ ہے، مدینہ ہے، نجف ہے، کربلا ہے، قم ہے، مشہد ہے، کاظمین ہے یا سامرہ ہے تو یہ سارے شہر معصومین علیہم الصلوات والسلام کی نسبت سے بلاد اللہ ہیں یعنی اللہ کے شہر ہیں اور ان کی آبادی سے مراد دینی آبادی ہے کیونکہ جہاں ظالمین کا ڈیرہ ہو وہ زمین مردہ ہوجاتی ہے وہ شہر مردہ ہوجاتا ہے … اور دعا یہ کرنا ہے کہ ان شہروں میں روحِ ایمان و عرفان جاری ہوجائے اور یہ شہردوبارہ زندہ ہوجائیں اور ذکر اللہ و ذکر معصومین علیہم الصلوات والسلام سے انہیں دوبارہ زندگی ملے اور شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے دین کے نفاذ سے یہ دوبارہ آباد ہوجائیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار