

Loading content...
دوستو!یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کا نظام جب نافذ ہونا ہے تو اس کا نفاذ ان کے انصار و معاونین و عمال و خدام کے ذریعے نافذ ہونا ہے، جیسا کہ ہم ساری دنیا کی حکومتوں کا نظام دیکھتے ہیں کہ اس میں حکومت کے ملازمین و حکام اور عمالِ عدلیہ و انتظامیہ ہی حکومتی قانون کا نفاذ کرتے ہیں اور اس کی حفاظت بھی کرتے ہیں اسی طرح شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے نظام عدل و انتظام کو بھی ان کے انصار و حکام و عمال نے ہی نافذ کرنا ہے اور اسے باقی بھی رکھنا ہے اس لئے ہمیں یہ دعا سکھائی گئی ہے کہ تم رب جلیل جل جلالہ کی بارگاہ میں یہ عرض بھی کرو کہ ہمارے شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے نظامِ انتصار کی پشت پناہی فرما، ان کے ناصرین کے سسٹم کو مضبوط فرمادے، دشمن کے مقابلے میں آپ کا پشت پناہ ہوجا، شری قوتوں کے مقابلے میں تو ہمارے شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی نصرت فرما، ان کے نظامِ حق کو جلدی ظاہر فرما، انتہائی مضبوط حالت میں ظاہر فرما ایک قطعہ عرض کرتا ہوں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار