

Loading content...
اس فقرہ میں دونوں طرح کی دعا موجود ہے یعنی سب سے اولین مقصد ہے شمس امامت ولایت عصر عجل اللہ فرجہ الشریف کا طلوع کلی اور اس کے بعد ہے کہ جب تک شمس امامت پردۂ غیبت میں ہیں ہمارے لئے ان کے نور کے اکتساب کا کوئی ذریعہ عطا ہوجائے تاکہ ہم اس تاریکی میں بھی درست راستوں کو پہچان سکیں، دوست اور دشمن میں تمیز کرسکیں، دینی ہلاکت میں مبتلا کرنے والے رہزنوں کے چہروں کو پہچان سکیں، ہمیں خیر وشر کے درمیان جو خط فاصل ہے وہ نظر آجائے اور اس کا واحد ذریعہ شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کا نور ہی ہے اس کے علاوہ ہمارے پاس کوئی دوسرا ذریعہ موجود ہی نہیں ہے کیونکہ یہ تاریکی کا دور ہے جس میں موتی اور پتھر میں فرق نظر نہیں آتا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار