

Loading content...
دوستو!… صدیوں سے شب غیبت چھائی ہوئی ہے حق و باطل کے راستوں میں تمیز نہیں کی جا سکتی سینکڑوں مسالک ہمارے سامنے اپنی حقانیت کے بڑے بڑے دعوے اور طومار لے کر اپنی طرف بلا رہے ہیں اور ہمارے پاس کوئی سائنٹیفک پیمانہ موجود نہیں کہ جس سے ہم کسی راستے کے درست یا نا درست ہونے کو پہچان یا پرکھ سکیں اور یہ بھی حقیقت ہے کہ درست راستے کا ہمارے لئے ایک پیمانہ ہے اور وہ شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف ہیں عربی میں محجہنصف شب کو کہتے ہیں کیونکہ نصف شب میں تاریکی اپنے عروج پر ہوتی ہے اور تاریکی میں نہ تو انسان دوست کو پہچان سکتا ہے اور نہ ہی دشمن کو، موذی جانور رات کو باہر نکل آتے ہیں اور انہیں جو مل جائے اسے وہ شکار کرلیتے ہیں، تاریکی ہوتو رہنما اور رہزن میں تمیز نہیں ہو سکتی، اسی طرح راستے میں چھپے ہوئے سانپ بچھو وغیرہ کو دیکھا نہیں جا سکتا اسی طرح تاریکی کے ہزاروں نقصانات ہوتے ہیں اور انسانیت کیلئے روشنی کا واحد ذریعہ شمس امامت و ولایت ہی ہیں جو اس وقت غیبت میں ہیں اس لئے ہم یہ دعا کرتے ہیں کہ ان کا ظہور ہوجائے تاکہ یہ علمی و فکری و دینی و دنیاوی تاریکی کلی طور پر ختم ہوجائے … اس تاریکی کے خاتمے کی دو صورتیں ہوتی ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار