

Loading content...
دوستو!… دعائے عہد کے اس جملے میں شہنشاہ معظم عجل اللہ فرجہ الشریف کے بارے میں دعا ہے کہ ان کے دور غیبت کا جلدی خاتمہ ہوجائے … یہ بات یاد رہے کہ فرج کے معنی کشائش ہیں جو تنگی کی ضد ہے اور مصائب و دکھ کا دور تنگی کا دور کہلاتا ہے کیونکہ یہ جو زمانہ جاری ہے یہ شہنشاہ معظم عجل اللہ فرجہ الشریف کے مصائب اور سوگ کا زمانہ ہے اور زمانے کے حالات ان کے خروج کیلئے ساز گار نہیں ہیں اور خروج میں غیروں کی طرح اپنوں سے بھی ایک گونا خطرہ ہے کہ وہی اس انقلابِ حق کو ناکام کرنے کی کوشش نہ کریں… اسی طرح مومنین کیلئے بھی یہ تنگی اور پریشانی و ابتلاکا دور ہے اس لئے یہ دعا کی جا رہی ہے کہ ایک تو اس خروج میں تاخیر نہ ہوساتھ ہی شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے خروج کے راستے میں جتنی رکاوٹیں ہیں انہیں دور فرمادیا جائے اور ان کے خروج و ظہور کی ساری دشواریوں کو دورفرمادیا جائے اور انہیں اپنی حکومت اِلٰہیہ کے قیام کے راستے کھلے ملیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار