

Loading content...
اس دور میں ایک علمی و دینی تاریکی ہے اور رشد و ہدایت کی راہیں موجود تو ہیں مگر مشکوک ہوچکی ہیں اس لئے انسان کو اپنی آخرت کے معاملے میں کوئی جوا نہیں کھیلنا چاہیے بلکہ سو فی صد درست راستے کا معلوم کرنا لازم ہے ورنہ آخرت کا خطرہ ہے اور خطرہ خطرہ ہوتا ہے چاہے ایک فی صد کاہی کیوں نہ ہو،اس لئے ہمیں سو فیصد درست راستہ تلاش کرنا ضروری ہے اور یہ سو فی صد یقین صرف اور صرف شہنشاہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی طر ف سے ہی عطا ہوسکتا ہے … اس لئے ہمیں اپنے شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے علاوہ کسی کے کہنے پر اپنی آخرت کو داؤ پر نہیں لگانا چاہیے … اپنی آخرت کے معاملے میں نہ ہی کسی عالم و فاضل پر بھروسہ کریں اور نہ ہی کسی پیر اور فقیر پر بلکہ سب سے پہلے اپنے شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف سے رابطہ کریں اور جب ان کی طرف سے کسی کی جانب اشارہ ہوجائے تو پھر اپنی عقل کو استعمال کرنے کی جسارت نہ کریں کیونکہ جس کے بارے میں آپ کو اشارہ ہوجائے وہی آپ کیلئے نائب امام عجل اللہ فرجہ الشریف ہے اور اس کی اطاعت ہی اطاعت امام ہے اور اس کی اصول و فروع میں تقلید کریں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار