

Loading content...
شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریفکی حکومت ہی سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی حکومت ہے اور انہی کی حکومت ہی اللہ جل جلالہ کی حکومت ہے اوران کی حکومت کے قیام کے اولین دنوں میں ناصرین کی ضرورت ہوگی اورجو لوگ یہ تمنا رکھتے ہوں گے کہ ہم شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی نصرت کریں اور ہم حکومت اِلٰہیہ کے قیام میں اسسٹ (Assist) کریں تو انہیں یہ دعا کرنا چاہیے کہ ہمیں اس دور میں دوبارہ زندہ کیاجائے اور ہم اپنے شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی نصرت کا اعزا زحاصل کریں … آئیے ہم بھی یہی دعا کریں کہ رب جلیل جل جلالہ ہمیں اپنی زندگی میں ان کی نصرت کا اعزاز عطافرمائے اور اگر ہم ان کے ظہور سے پہلے فوت ہوجائیں تو ہمیں نظر انداز نہ کیا جائے اور ہمیں اس دور میں بلایا جائے اور ہم سرور کونینصلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور ان کی پاک آلعلیہم الصلوات والسلام کی حکومت دیکھیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار