

Loading content...
اسی طرح وہ ظالمین جنہوں نے شہنشاہ انبیا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بارے میں کوئی گستاخی کی ہوگی یا ان کی پاک آل علیہم الصلوات والسلام کے بارے میں کوئی گستاخی کی ہوگی ان گستاخانِ رسالت و گستاخانِ آل محمد علیہم الصلوات والسلام کو سب سے پہلے بلایا جائے گا اور یہ خصوصی عدالت عمومی عدالت سے پہلے ہوگی اس میں جزاو سزا کا عمل پہلے ہونا ہے اور یہ سرور کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اعزاز و احترام کے پیش نظر ہے اسی سرور کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تھا کہ ہماری حکومت آخری زمانے میں ہوگی اور وہ زمانہ شہنشاہ معظم عجل اللہ فرجہ الشریف کا ہی ہے … آپ نے فرمایا تھا کہ جب ہمارے آخری وصی و لعل ولایت عجل اللہ فرجہ الشریف تشریف لائیں گے تو جناب عیسیٰ علیہ السلام ان کے پیچھے نماز پڑھیں گے اس کے بعد ہماری حکومت کا آغاز ہوجائے گا اور اسی دور حکومت کے ایک حصے میں معاد خاص کاسلسلہ شروع ہوجائے گا جو معاد عام پر جاکر ختم ہوگا جس میں اولین و آخرین کے ظالمین و مظلومین کے مابین فیصلہ ہوگا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار