

Loading content...
اور جس میں پوری انسانیت کو قبروں سے اٹھایا جانا ہے وہ معاد عام ہے جسے قیامت کہتے ہیں اور معاد خاص اس معاد عام کا پیش خیمہ ہے یا اس کا اولین حصہ ہی سمجھ لیں کہ کل انسانیت کو اٹھانے سے پہلے سرور کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ان کی آل اطہار علیہم الصلوات والسلام سے دوستی یا دشمنی کا تعلق رکھنے والوں کو زندہ کیا جائے گا اور شہنشاہ انبیا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عظمت وشان کا تقاضہ بھی یہی ہے کہ سب سے پہلے ان کے درحق جو گستاخیاں ہوئی ہیں ان کا حساب لیا جائے اور جن لوگوں نے سرور کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر اور ان کی آل علیہم الصلوات والسلام پر اپنی جانیں نچھاور کی ہیں یا کسی قسم کی قربانیاں دی ہیں انہیں ساری مخلوق سے پہلے اعزازاً جزا دی جائے اور انہیں مسرور کیا جائے … جیسا کہ کسی شاہی خاندان کی کوئی دعوت ہوتی ہے تو اس میں طعام و خورد ونوش کے دو حصے ہوتے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار