

Loading content...
دوستو!… دعائے عہد کے اس جملے میں فوز عظیم کے حصول کی درخواست دی گئی ہے، جہاں تک فضائل کا تعلق ہے اس کے بارے میں عرض کروں گا کہ شہنشاہ معظم عجل اللہ فرجہ الشریف کے انصار و اصحاب سلام اللہ علیہم کے بارے میں مستند احادیث میں آیا ہے کہ وہ تمام اہلِ زمان سے افضلہوں گے یعنی چہاردہ معصومین علیہم الصلوات والسلام کے جتنے بھی اصحاب رہے ہیں یہ ان سے بھی افضل ہوں گے اس لئے شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی نصرت میں شہید ہونے والے اصحاب و انصار بھی افضل شہدائے کل زمان ہوں گے اور ان کی عظمت اور فضیلت سے کوئی بھی شہید اپنا قد ملانے کی کوشش نہیں کرے گا کیونکہ شہدائے کربلا ہیں یا شہدائے بدر اور احد و حنین ان سب شہدا نے صرف اس لئے قربانیاں دی ہیں کہ حکومت اِلٰہیہ کا قیام ہوجائے اور ان کی شہادت کا واحد مقصد حکومت اِلٰہیہ کا قیام تھا لیکن ان سب کی خواہشات کی تکمیل شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے دور میں ہونا ہے اور اس دور میں جو لوگ شہید ہوں گے وہ ماضی کے سارے شہدا کے مقصد کی تکمیل کے عمل میں شہید ہوں گے اور وہ شہید و فاتح ہوں گے اس لئے وہ ان سب سے زیادہ افضل و اشرف ہوں گے اسی لئے شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی ایک زیارت جو صاحب مفاتیح نے لکھی ہے اس کا ایک فقرہ ہے جو اسی فقرے سے شروع ہوتا ہے اور اس کے آگے وہ مزید نکات پیش کرتا ہے کہ
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار