

Loading content...
دوستو!… اس دور میں شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی عملی مخالفت ہورہی ہے ان کے فرمودات کو غیر اہم قرار دیا جارہا ہے اوران کے اجداد طاہرین علیہم الصلوات والسلام کی(اللہ نہ کرے) توہین و تنقیص کے ادارے قائم ہوچکے ہیں ان کی ذات کو مشکوک کیا جا رہا ہے اور سادہ لوح عوام کے سامنے ان کی ذات، ان کے اختیارات و فضائل و مراتب کے خلاف زبانیں کھولی جا رہی ہیں اور شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کو شیعہ قوم میں جو مرکزیت حاصل ہے اس کے متبادل کئی دوسرے نظاموں کو متعارف کروایا جاچکا ہے اور شہنشاہ معظم عجل اللہ فرجہ الشریف کے بارے میں غلط فہمیاں پیدا کی جارہی ہیں اس لئے اس دور میں ہمیں ان کی بھر پور حمایت کرنا ضروری ہے اور مخالفین کو ان کے مشن میں ناکام کرنا لازم ہے اور ہمیں سب سے پہلے اپنی روحانیت کو مضبوط کرنا چاہیے اور اعمال ارتباط کے ذریعے اپنے مالک و منعم عجل اللہ فرجہ الشریف سے رابطہ کرنا چاہیے اور ان کی منشا اور مرضی کے مطابق زندگی کا ٹریک (Track) بنانا چاہیے اور سب سے پہلی حمایت یہ ہے کہ شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کا پسندیدہ دین اختیار کرنا چاہیے،ان کا پسندیدہ عقیدہ رکھنا چاہیے، ان کا پسندیدہ عمل پیدا کرنا چاہیے، ان کی رضا جوئی کو اپنا مقصدِ حیات بنانا چاہیے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار