

Loading content...
دوستو!… اصل بات تو مالک اور غلام کی انڈر سٹینڈنگ (Understanding) ہوتی ہے یعنی سب سے اچھا غلام وہ ہے جو مالک کے ارادوں اورخواہشات کو اظہار سے پہلے سمجھتا ہو یعنی غلام کی غلامی اور عبدیت کا کمال یہ ہے کہ مالک کو کبھی کوئی چیز طلب نہ کرنا پڑے اور نہ مالک کو کبھی کوئی حکم دینا پڑے، جو غلام اپنے مالک کو حکم دینے کی نوبت تک لاتا ہے وہ غلام ایک نااہل غلام تصور ہوتا ہے یعنی غلامی کا کمال یہ ہے کہ مالک جس چیز کو جہاں دیکھنا چاہتا ہو وہ عین اسی مقام پر ملے اور جو چیز طلب کرنا چاہتا ہو وہ اسے عین وقت پر اپنے سامنے ملے اور جو ارادہ رکھتاہو اس کے اظہار سے پہلے غلام اسے مکمل کردے … مسارعینکا یہی مقصد ہے کہ اتنی سرعت سے اپنی خدمات کو پیش کرے کہ حکم کی نوبت ہی نہ آئے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار