

Loading content...
جیسا کہ میں نے پہلے عرض کیا ہے کہ ہمیں ہر چیز کو پس پشت ڈال کر شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی نصرت کرنا چاہیے کیونکہ ان کی حفاظت کا عہدہ تو مقدرکا عروج ہے سعادتوں کی معراج ہے اور ہمارے سامنے مقصد حیات یہی منصب ہونا چاہیے کہ مالک ہمیں اپنے محافظین میں شامل فرمائے او ر اگر ہماری جان اتنی قیمتی نہ ہوکہ ان کی حفاظت کے کام آسکے تو پھر ان کے محافظین کا صدقہ تصور کرلیاجائے کہ اگر(اللہ نہ کرے) آپ کے کسی محافظ کو کوئی نقصان پہنچنے والا ہے تو پھر ہماری جان اسی محافظ کا صدقہ سمجھ کر قبول کرلی جائے تاکہ شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کا ہر محافظ محفوظ رہ جائے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار