

Loading content...
دوستو!… یہ ایک حقیقت ہے کہ خاندان پاک علیہم الصلوات والسلام سے مدد طلب کرنے والے ہزاروں ہوتے ہیں مگر بہت کم لیکن انتہائی خوش نصیب لوگ وہ ہوتے ہیں جنہیں یہ فرماتے ہیں کہ ٭ ھل من ناصرا ینصرنا… تم میں سے کون ہے جو ہماری نصرت کرے … ہمیں نصرت کروانے والوں میں شامل نہیں ہونا بلکہ شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی نصرت کرنے والوں میں شامل ہونا ہے اور یہی ہماری زندگی کی معراج ہے اور یہ ہماری زندگی کا درست مصرف ہے اور یہی ہماری زندگی کی اصل قیمت ہے اور یہی ہمارے لئے فوز عظیم ہے … اس دور میں لازم ہے کہ اپنے مسائل کو بھول جانا چاہیے اور اپنے شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی نصرت کیلئے کمر ہمت باندھ لینا چاہیے … ہمارے مسائل تو حل ہوتے رہیں گے اور اگر ہمارے مسائل حل نہ بھی ہوں گے تو بھی کیا فرق پڑتا ہے ہمیں اپنے شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کیلئے اپنی ذات کی نفی کرکے میدان نصرت میں کود جانا چاہیے اور پیچھے مڑ کر نہیں دیکھنا چاہیے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار