

Loading content...
دوستو!… نصرت اور معاونت میں فرق ہوتا ہے معاون کا انگلش میں ترجمہ ہوتا ہے اسسٹنٹ (Assistant) یعنی دعا کا مفہوم یہ ہے کہ اے میرے خالق ہمارے شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف نے جو کام کرنا ہیں مجھے ان کے کاموں میں شریک ہونے والوں میں سے قرار دے تاکہ میں ان کے ساتھ مل کر حکومت اِلٰہیہ کا قیام کرواؤں … یہ نصرت سے بھی بڑا منصب ہے کیونکہ آج کے سائنسدان کہتے ہیں کہ انسان آنے والے وقت میں اللہ جل جلالہ کا اسسٹنٹ (Assistant) ہوگا جیسا کہ صحت دینا اللہ کا کام ہے مگر انسان جدید طب کے حوالے سے اس کے ساتھ تعاون کرکے خود اللہ کی مدد کر رہا ہے … اسسٹنٹ (Assistant) کے ایک معنی خلیفہ کے ہوتے ہیں مگر خلیفہ اور معاون میں فرق یہ ہے کہ خلیفہ اپنے مستخلف کی عدم موجود گی یا اس کی غیبت میں اس کا کام سنبھالتا ہے مگر معاون اپنے مستخلف کے روبرو اس کا ہاتھ بٹاتا ہے اور ہمیں یہ دعا سکھائی گئی ہے کہ تم دعا کرو کہ اللہ جل جلالہ ہمیں اپنے شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کا ہاتھ بٹانے والا بنادے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار