

Loading content...
دوستو یہ یاد رہے کہ گناہ گار ہونا اور بات ہے اور گستاخ ہونا اور بات ہے جو گناہ گار ہیں ان کیلئے آپ دعائے بخشش فرما رہے ہیں، شفاعت فرما رہے ہیں اور جن سے بیزاری فرما رہے ہیں وہ گستاخ ہیں یعنی جو اپنے ولی اور محسن اعظم کے گھرپاک کے مقدس افراد کے بارے میں اور ان کے منسوبات کے بارے میں کوئی گستاخی کرتا ہے تو اس کا دین مچھر کے پر سے بھی زیادہ کمزور ہی ٹھہرے گااور جو خمس ادا نہیں کرتا یہ بھی گستاخ شمار ہوتا ہے… جیسا کہ سید علی بن طاؤس اعلیٰ اللہ مقامہ فرماتے ہیں کہ خیال رکھنا! خیال رکھنا!خمس نہ دینے کا مطلب یہ ہے کہ معظمہ کونین صلوات اللہ علیہا اور سارے معصومین علیہم الصلوات والسلام تمہارے دروازے پر قرآن لے کر آئے ہوں اور تم نے گستاخانہ انداز میں انہیں خالی لوٹا دیا ہو
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار