

Loading content...
یعنی جو خود کوشیعہ کہلاتے ہیں مگر جاہل اور احمق ہیں یعنی عقیدہ درست ہے اس لئے انہیں شیعہ فرمایا جا رہا ہے اور احمق و جاہل اس لئے فرمایا جا رہا ہے کہ وہ سب کچھ سمجھتے ہوئے کچھ نہیں سمجھتے اور عملی طور پر ایسی حماقتیں کرتے ہیں جو شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے مشن اور مقصد کیلئے نقصان دہ ہوتی ہیں اور وہ حقوق و فرائض و واجبات مالی و جانی و عبادی کو ادا نہیں کرتے اور خمس ادا نہ کرکے اپنے گناہوں کا قصاص ادا نہیں کرتے اور مال جو ہاتھ کی میل ہوتا ہے اسے مالک کی رضا پر ترجیح دیتے ہیں اور خود کو دشمنوں کی صف میں کھڑا کردیتے ہیں اور اپنے شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کونصیب دشمناں اذیت دیتے ہیں اس لئے آپ نے ان سے اعلان بیزاری فرمایا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار