

Loading content...
اس سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ جو شخص خمس ادا نہیں کرتا وہ شہنشاہ معظم عجل اللہ فرجہ الشریف کی دعا اور شفاعت سے محروم ہوجاتا ہے جیساکہ ضامن الغرباامام علی رضا علیہ الصلوات والسلام نے شیعوں سے مخاطب ہوکر فرمایا تھا کہ آپ کو یہ حق حاصل نہیں ہے کہ آپ خمس ادا کئے بغیر اپنا مال خرچ کرسکیں۔بلکہ آپ نے ایک شخص کوتحریر فرمایا تھا کہ تم ہم سے خمس روک کر خود کو ہماری دعاؤں سے محروم نہ کرو اور یہ بھی تحریر فرمایا کہ ہم تمہارے لیے ہر گز خمس معاف نہیں کرسکتے۔یعنی خمس ادا نہ کرنے والا اپنے زمانے کے امام علیہ الصلوات والسلام کی دعائے شفاعت سے محروم ہوجاتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار