

Loading content...
ان احادیث بیعت کو دیکھتے ہوئے عرفائے کرام رضوان اللہ علیہم شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی بیعت کرنے کا حکم فرماتے ہیں اور فرماتے ہیں کہ ہر روز شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی بیعت کی تجدید کرو،اگر تم سے کوئی اچھا کام ہوجائے یا بتوفیق اِلٰہی کوئی نیکی عمل میں آجائے تو بھی شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی بیعت کی تجدید کرو، حتیٰ کہ اول تو ہر نماز کے بعد تجدید بیعت کرو، اگر ہر نماز میں ممکن نہ ہوتو دن میں ایک مرتبہ، اگر دن میں ایک مرتبہ بھی ممکن نہ ہوتو پھر روزجمعہ لازماً تجدید بیعت کرو، کیونکہ وہ دن شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کا دن ہے … اور شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی جو منقولہ صلوات ہے اس کے آخر میں جو الفاظ ہیں ان سے بیعت کرنے کی تاکید فرماتے ہیں … اگر شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کسی شخص کی بیعت کی طرف اشارہ فرمادیں اس کے ہاتھ پر بیعت لازم ہے اور اگر کسی کی طرف کوئی اشارہ نہ ہو تو پھر اپنے دائیں ہاتھ کو شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کا ہاتھ قرار دو اور بائیں ہاتھ کو اپنا ہاتھ قرار دیتے ہوئے سرجھکاکر ان الفاظ میں بیعت کرو
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار