

Loading content...
دوستو!… احصا کے معنی گنتی یا تعداد کا معلوم ہونا نہیں ہوتا بلکہ کسی چیزکے اندر اور باہر تک محیط ہونے کے ہوتے ہیں احاطہ صرف باہر کا ہوتا ہے جیسے ایک کنال زمین کے گرد آپ ایک دیوار بنادیں تو وہ اس کنال سے محیط ہوگی مگر احصا ایک ایسا احاطہ ہوتا ہے جس میں اندر کی کوئی چیز اس سے خارج نہیں ہوتی… احصا میں ہر چیز اپنی کیفیت، کمیت، ہئیت، ساخت و جملہ متعلقات سمیت سٹور ہوتی ہے جیسا کہ ارشاد قدرت ہے کہ ٭ کل شی ئٍ احصیناہ فی امام مبین … یعنی ہم نے ہرچیز کو امام مبین میں سٹور کردیا ہے اور امام مبین کے بارے میں آپ جانتے ہیں کہ یہ نور معصومین علیہم الصلوات والسلام ہی ہے جو اشیائے موجودات کا احصا رکھتا ہے اور عرفا کرام رضوان اللہ علیہم فرماتے ہیں کہ امام مبین ہی وہ علم اِلٰہی ہوتا ہے کہ جس میں ہر چیز سٹور ہوتی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار