

Loading content...
ہم دعا یہ کر رہے ہیں کہ ہماری صلوات کو ایسا بنادے جو تیرے کلمات کے مداد کی طرح ہو یعنی اسے ایسانورانی بنادے جیساکہ امیرکائنات علیہ الصلوات والسلام کا نور ہے کیونکہ ان کے نور نظر عجل اللہ فرجہ الشریف کی خدمت میں جو صلوات جائے اس میں انہی کے نور کی کلی مناسبت موجود ہو… یعنی ہماری صلوات کو اپنے نور اول سے پوری طرح رنگ کر ہمارے شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے حضور پہنچا دے کیونکہ ہماری صلوات تو ناقص ہے اور اسے کامل کرنا ہمارے بس کا روگ نہیں ہے اور یہ کام تیری ذاتِ قدیر ہی کر سکتی ہے بس توہی نعم الوکیل بن کر ہماری طرف سے ہمارے آقا کے شایان شان اسے تو بنا دے اور ان کے پیش بھی توہی کردے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار