

Loading content...
اب یہ بھی عرض کردوں کہ لفظ کن جو ایک ملفوظی ہے اسے تجسم دینے کیلئے کسی نہ کسی چیز سے مدد لینا ضروری ہے جیسا کہ میں اگر لفظ کن کہتاہوں تو یہ لفظ صوتی صورت میں زبان سے جاری ہوگا مگر اس کا تجسم نہ ہوسکے گا جب تک کہ ہم کاغذ پر اسے سیاہی سے وجود مکتوبی میں مجسم نہ کردیں … کیونکہ لکھنے میں سیاہی کی مدد شامل ہے اس لئے اسے مداد کہاجاتا ہے بلاتشبیہ اسی طرح اللہ جل جلالہ بھی جب اپنے کلمات کی تجسیم فرماتا ہے تو اسے بھی مداد یعنی ایک ممد چیز کی ضرورت ہوتی ہے جو اس کے کلمات کیلئے مداد یعنی روشنائی کا درجہ رکھتی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار