

Loading content...
دوستو!… میں یہ عرض کروں گا کہ وہ سارے معانی اپنے اپنے مقام پر درست ہیں کیونکہ عرش کوئی مقام مخصوص نہیں ہے جیسا کہ فرمایا گیا ے کہ٭ قلب المومن عرش اللہ … یعنی مومن کا قلب اللہ کا عرش ہے … اسی طرح فرمایا گیا ہے کہ٭ العرش علم الرحمن … اسی طرح بہت سے مرادات ہیں جن کے متعلق یہاں بحث نہیں کی جا سکتی مگر ایک بات عرض کرتا چلوں کہ عرش کوئی مادی چیز نہیں ہے بلکہ علمائے علوم متداولہ نے عرش کے جتنے مرادات بیان فرمائے ہیں ان میں ایک قدر و مفہوم مشترک ہے اور یہ ہے کہ ہر وہ مقام و مرتبہ کہ جہاں مشاہدہ ٔانوارِ اِلٰہی ممکن ہو اسے عرش کہاجاتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار