

Loading content...
دوستو!… عرفائے عظام رضوان اللہ علیہم فرماتے ہیں کہ کائنات کی ہر چیز دعائے تعجیل فرج بھی کر رہی ہے اور پاک خاندان علیہم الصلوات والسلام کی ابدی مسرتوں کی ہر چیز طلبگار ہے کیونکہ اس پاک گھر کی خوشیوں کا سرور کائنات کے ہر ذرے کے اندر سرایت کرے گا، زمین اپنے خزائن اگل دے گی، آسمان اپنی نعمات کی بارش برسائے گا، اشجار اپنے اثمار کوشیرین تربناکر پھلوں سے لد جائیں گے، صحراؤں وبیابانوں تک میں سبزہ ہی سبزہ ہوگا … اور ان کی دعا کو اپنے ساتھ لے کر باب قبول تک جانے میں تمہاری دعا تنہا نہیں رہے گی تمہاری صلوات تنہا نہیں رہے گی بلکہ پوری کائنات اس میں شامل ہوگی تو باب اجابت فوراً کھل جائے گا اور صلوات کی تکمیل بھی ہوگی اور دعا کااقبال بھی بلند ہوگا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار