

Loading content...
دوستو!… یہ تو آپ جانتے ہی ہیں کہ اس کائنات کی ہر چیز تسبیح کر رہی ہے جیسا کہ ان من شی یسبح للہ مافی السمٰوات ومافی الارض یعنی زمین اور آسمانوں میں ہر چیز اللہ جل جلالہ کی تسبیح کر رہی ہے اور یہ بھی احادیث میں آیا ہے کہ واقعہ کربلا کے بعد ہر چیز سوگوار ہے اور اس سوگ کے عالم میں ان کا ہر لمحہ ایک تسبیح شمار ہوتا ہے اور یہ بھی احادیث میں آیا ہے کہ ہر چیز ہمیں جانتی اور پہچانتی ہے جیسا کہ دیکھتے ہیں کہ سرور کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اشجار اور پتھروں نے سجدہ کیا اور آپ کے حکم سے دست مبارک پر پتھروں نے بھی کلمہ طیبہ کا ورد کیا اسی طرح یہ بھی ہے کہ اس کائنات کی ہر چیز رب جلیل کے انوار جلال علیہم الصلوات والسلام پر ایمان بھی رکھتی ہے اور ان پر صلوات بھی پڑھتی ہے اس لئے ہمیں اس دعائے عہد میں یہ درس دیا گیا ہے کہ جب تم صلوات شروع کرو تو اس میں ساری کائنات کو ساتھ لے کر چلو اور سب کی طرف سے دعا کرو کہ ان سب کی طرف سے صلوات کو کامل کرکے شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف اور ان کے خاندان پاک علیہم الصلوات والسلام تک پہنچایا جائے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار