

Loading content...
دوستو!… دعا اور صلوات کے بارے میں فرمایا گیا ہے کہ اس میں جتنے زیادہ مومنین شامل ہوں اس کی قبولیت یقینی ہوتی چلی جاتی ہے اور یہ بھی فرمایا گیا ہے کہ اگر چالیس مومن مل کر دعا کریں تو وہ دعا رد نہیں ہوتی اسی طرح سادات کے معصوم بچوں کے بارے میںبھی روایات ہیں کہ ان کی دعا کبھی بھی رد نہیں ہوتی بلکہ اس سنت حسنہ کو جاری رکھنے کیلئے آئمہ معصومین صلوات اللہ علیہم کے بارے میں روایات ہیں کہ وہ سادات کے معصوم بچوں کو جمع فرما کر دعا کروایا کرتے تھے اور دعا کی اجابت کو یقینی بنانے کیلئے ہمیں یہ درس دیا گیا ہے کہ تم اس کائنات میں موجود جملہ مومنین و مومنات کو اس میں شامل کر لو تو یہ ضرور شرف قبولیت سے ہمکنار ہوگی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار