

Loading content...
انسان گناہوں کی توبہ کرکے پاک تو ہوسکتا ہے مگر معصوم نہیں ہوسکتا اس لئے اس کا کلی سفر بلندی کی طرف خیر کے کچھ درجات تک ہی ہوتا ہے … کیونکہ انسان معصوم نہیں ہوسکتا اس لئے کلی طور پر کامل بھی نہیں ہوسکتا … اس لئے اس ناقص انسان کی عبادت ہو یا ریاضت ہویا صلوات ہو یا سلام ہو یہ سب ناقص ہوتے ہیں … یہ بھی ایک فطری حقیقت ہے کہ انسان اپنے محبوب کو کوئی ناقص چیز پیش کرنا اپنے محبوب کی توہین سمجھتا ہے اس لئے عرفا کرام جب دعا یا صلوات پڑھتے ہیں تو اسے سب سے پہلے اللہ جل جلالہ کے حضور پیش کرتے ہیں کہ ہماری ان ناقص چیزوں کو توہی کامل فرمادے اور انہیں نقطۂ کمال تک پہنچا دے تاکہ یہ تیرے معصوم و مقدس انوار علیہم الصلوات والسلام کے پیش کرنے کے قابل چیز بن جائے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار