

Loading content...
اور صلوات کو ان انوار اِلٰہیہ تک پہنچا نے کا مقصد یہ نہیں ہے کہ ہماری دعائیں اور صلوات ان کی سماعت تک رسائی نہیں رکھتی اور رب جلیل سے عرض کرتے ہیں کہ تو انہیں پہنچا دے … حقیقت یہ ہے کہ سارے معصومین علیہم الصلوات والسلام کی سماعت ہم تک ہمہ وقت پہنچی ہوئی ہوتی ہے اور وہ ہماری ساری باتیں اور سرگوشیاں اور دلوں کے اندر کروٹ بدلنے والے خیالات سے ہم سے بھی زیادہ بلاواسطہ واقف و آشنا ہوتے ہیں اس لئے صلوات کو ان تک پہنچانے کا مفہوم یہ نہیں ہے کہ ہماری صلوات کی عبارت اور آواز ان تک پہنچا دے بلکہ اس کا مفہوم وہ ہے جو عرفا کرام رضوان اللہ علیہم فرماتے ہیں … کہ انسان جو معصیت کا دلدادہ ہے جو ہمہ وقت ارتکاب معاصی کرتا رہتا ہے اور انسان ہمیشہ سے ناقص بھی ہے اس لئے کسی ناقص کا کسی کامل کے شایان شان کچھ بنالینا ممکن نہیں ہوتا کیونکہ ناقص سے ہمیشہ ناقص ہی صادر ہوتا ہے اس لئے ہم سے جو صلوات صادر ہوتی ہے تو یہ بھی ہمارے نقائص کی وجہ سے پوری طرح کامل نہیں ہوتی اور ہم یہ دعا کرتے ہیں کہ ہماری اس ناقص عبادت اور اس ناقص صلوات کو ان معصومین علیہم الصلوات والسلام کے معیار تک پہنچا دے اور اس قابل بنادے کہ یہ ان کے شایان شان قرار پائیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار