

Loading content...
دوستو!… مرادات ہدایت بھی کئی ہیں یعنی ہدایت کلامی، ہدایت اشاراتی، ہدایت وجودی، ہدایت مجسم وغیرھم لیکن معصومین علیہم الصلوات والسلام کو جب ہادی کہاجاتا ہے تو یہاں انہیں ہدایت مجسم کہاجاتا ہے کیونکہ ذوات متعالیات علیہم الصلوات والسلام کا وجود ظاہری ہی ہدایت کلی ہوتا ہے اور یہ ہادی بایں معنی ہیں کہ ان کی ذات ہی ذات واجب الوجود کی طرف مجسم رہنمائی ہے یعنی جو چاہتا ہے کہ وہ اللہ جل جلالہ کی صفات و کیفیات و تصرفات کا مشاہدہ کرے تو ان کی ذات میں اس کا کلی عکس موجود ہوتا ہے یہ اس غیب مطلق کے آئینہ دار ہیں بلکہآئینۂ کل نماہیں اور انہی کے حوالے سے اللہ جل جلالہ نے فرمایا ہے کہ ولو شاء اللہ لجمعتہم علی الہدی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار