

Loading content...
دوستو!… یہ بھی یاد رہے کہ اللہ جل جلالہ نے جس ہدایت کی نفی ظالمین و کافرین سے فرمائی ہے وہ ہدایت کی تیسری قسم ہے یعنی انہیں توفیقات سے محروم کردیا جاتا ہے اور چوتھی ہدایت تو ثواب کی صورت میں ملتی ہے اس لئے وہ دونوں سے محروم ہوجاتے ہیں … ٭… واللہ لا یہدی القوم الظالمین … ان اللہ لا یہدی القوم الکافرینکا یہی مفہوم ہے … اور ظالمین و کفار پر اتمام حجت کیلئے انبیا و رسل و ہداة کے ذریعے جو زبانی ہدایت پہنچتی ہے اس کے بارے میں ارشاد قدرت ہے کہ آپ ان کی ہدایت زبانی تو کرسکتے ہیں مگر ان کی کلی ذمہ دار ی آپ پر نہیں ہے جو جیسا کرے گا ویسا بھرے گاجیسا کہ فرمایا گیا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار