

Loading content...
ہدایت مستحسنہ کے بارے میں تو سارے جانتے ہیں یعنی ٭یھد اللہ فھو المھتدییعنی اللہ جل جلالہ جس کی ہدایت فرماتا ہے وہی ہدایت مستحسنہ پا سکتا ہے اسی طرح بہت سی آیات میں ہدایت مستحسنہ کا ذکر آیا ہے … یہ بھی یاد رہے کہ ہدایت اللہ کی طر ف سے ہوتی ہے کیونکہ وہی ہادی ہے مگر وہ ہدایت بلاواسطہ نہیں فرماتا اس لئے وہ جس کو وسیلہ ہدایت قرار دیتا ہے وہ بھی اس کی طرح اور اس کی طرف سے ہادی ہوتا ہے اس لئے سرور کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے لے کر آخری معصوم علیہ الصلوات والسلام تک سارے ہادی ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار