

Loading content...
اسی طرح امام کا لفظ ہے تو اس کی عظمت کو کم کرنے پر بھی کافی کام ہوا ہے اور ہر نماز پڑھانے والے کے بارے میں امام مسجد،یا امام جمعہ،یا آئمہ مساجد جیسے الفاظ کا استعمال عام ہوتا جارہا ہے جو شروع تو دوسری طرف سے ہوا ہے مگر آج ہمارے نادان دوست بھی حقیقت کو نہ سمجھنے کی وجہ سے ان کی اتباع کرتے چلے جا رہے ہیں اور صرف توضیح المسائل تک پڑھ سکنے والوں کو بھی امام کہہ رہے ہیں اور امام کے لفظ اور مرتبۂ امامت کی تذلیل میں ان کے ساتھ شریک ہورہے ہیں اس لئے اس رویے کو بھی بدلنے کی ضرورت ہے اور اس گستاخی کو فوری روکنا بڑا ضروری ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار