

Loading content...
دوستو!… عرصہ دراز سے اللہ جل جلالہ اور اس کے انوار ازلیہ اولیہ علیہم الصلوات والسلام کے القاب و اسمائے مبارکہ کے غصب کا ایک سلسلہ جاری ہے اور اس میں بہت سے اسمائے مبارک اس طرح غصب ہوئے ہیں کہ ان کی کوئی قدر و قیمت تک نہیں رہ گئی جن میں سے ایک یہ لقب ہے مولانا… قرآن کریم میں اس تخاطب سے اللہ جل جلالہ کو مخاطب کیا گیا ہے یعنی ٭ انت مولانا فانصرنا علی القوم الفاسقین … یا پھر ادعیہ مبارکہ میں انوار معصومین علیہم الصلوات والسلام کو انت مولانا(اے ہمارے مولا) کہہ کر خطاب کیا جاتا ہے مگر آج تو پڑھنے پڑھانے تک کی بھی شرط نہیں صرف داڑھی بڑھا کر مولانابنا جا سکتا ہے کردار چاہے جیسا بھی ہو… اس لئے میں اپنے احباب سے گذارش کروں گا کہ کسی بھی شخص کو مولانا نہیں کہنا چاہیے کیونکہ جو بہ نص صریح مولانہیں ہے وہ ہمارا مولا کیسے بن سکتا ہے؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار