

Loading content...
اور اس دور میں اس کے بہت سے اور وجود بھی ثابت ہیں یہ تفصیل ہماری بحث سے خارج ہے … اسی طرح ممتنع الوجود وہ ہوتا ہے جو کسی وجود کے عدم سے وجود میں آنے میں یا وجود سے عدم میں جانے میں مانع ہو… اس کی تفصیل بھی ہمارے موضوع سے خارج ہے مگر ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ جتنے بھی وجود ہیں چاہے وہ اللہ جل جلالہ کا وجود ہے یا کسی ادنیٰ مخلوق کا وجود ہے وہ سب اپنے اپنے مقصد وجود کی تکمیل میں مصروف ہوتے ہیں ہاں جب کوئی مخلوق یا مخلوق کا کوئی فرد اپنے مقصد وجود کی تکمیل کا عمل ترک کردیتا ہے یا اس سے چھن جاتا ہے تو وہ مردہ تصور ہوتا ہے جیسا کہ انسان کا مقصد وجود عبادت و عرفان اِلٰہی ہے اگر وہ اسے ترک کردیتا ہے تو اسے سانس لینے چلنے پھرنے کے باوجود بھی مردہ کہا گیا ہے اور جو اللہ کی راہ میں بظاہر مرجاتا ہے یاقتل ہوجاتا ہے تو وہ حیات ظاہری کے نہ ہونے کے باوجود اپنے مقصد وجود کی تکمیل میں مصروف ہوتا ہے اس لئے اسے زندہ مانا جاتا ہے … اور حیات ظاہری میں کافر کا بھی ظاہری ایک مقصد وجود ہوتا ہے جسے وہ اضطراری و اجتباری انداز میں پورا کرتا رہتا ہے اس لئے ظاہری طور پر اسے بھی زندہ کہاجاتا ہے … جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ کسی بھی وجود کے موجود ہونے سے پہلے اس کا مقصد وجود نہیں ہوسکتا اس لئے وہ اس کا زمانہ ممات ہوتا ہے اس لئے موت کو تخلیق میں اولیت حاصل ہوتی ہے کہ پہلے موجود ہے یعنی مقصدِ وجود کا عدم ہے اس کے بعد حیات ہے یعنی مقصد وجودکی تکمیل کا سفر ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار