

Loading content...
دوستو!… یہاں یہ بھی عرض کرتا چلوں کہ قرآن مقدس میں اصلاح کو کبھی فساد کی ضد کے طور پر لایا گیا ہے اور کبھی سئیہ(برائی) کی ضد میں لایا گیا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ اگر اجسام مادی میں یا نظام ظاہری میں ایب نارمیلٹی (Abnormality) پیدا ہوجائے تو اسے فساد کہتے ہیں اور اگر عمل اپنے معیاری حسنسے گرجائے تو اسے سئیہ کہتے ہیں اور عموماً سئیہ کا ضد حسنہ(خوبصورتی سے بھرپور عمل) کو کہتے ہیں اور عمل کا اپنا حسن کھودینا سئیہ کہلاتا ہے جو ایک طرح سے عمل کا اعتدال سے ہٹنا بھی ہے اس لئے اس کی ضد بھی اصلاح ہی ہوتی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار