

Loading content...
دوستو!… یہ دعائے عہدکیونکہ شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف سے نسبت رکھتی ہے اس لئے ہمیں درس دیا گیا ہے کہ تم جب اللہ جل جلالہ کو مخاطب کرو تو اپنے شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے حوالوں سے مخاطب کرو … عرفائے کرام رضوان اللہ علیہم فرماتے ہیں کہ ہر دور کے مومنین پر اپنے زمانہ کے امام علیہ الصلوات والسلام کا ایک حق یہ بھی ہوتا ہے کہ وہ مشکل میں انہی کو پکاریں اور انہی سے مدد طلب کریں اور جب ان کے بارے میں اللہ جل جلالہ سے کوئی نعمت طلب کریں تو انہی کے حوالے اور واسطے سے طلب کریں اس لئے یہ درس ہمیں دعائے عہد میں بھی ملتا ہے … آئیے ہم بھی اپنے زمانے کے شہنشاہ معظم عجل اللہ فرجہ الشریف کی مسرتوں کو انہی کے واسطے سے طلب کریں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار