

Loading content...
اب ان اسمائے مجسم علیہم الصلوات والسلام کو جب ہم دیکھتے ہیں تو پتہ چلتا ہے کہ اللہ جل جلالہ نے اپنی صفات ذاتیہ کے تعارف کے شعبوں کو ان معصومین علیہم الصلوات والسلام میں تقسیم فرمادیا ہے یعنی کسی معصوم علیہ الصلوات والسلام کے ذمہ ہے کہ آپ نے اپنی عظمت کے حوالے سے میری عظمت کا تعارف کروانا ہے، کسی کے ذمہ ہے کہ آپ اپنے جلال کے ذریعے میرے جلال و جبروت کا تعارف کروانا ہے، اسی طرح کسی کے ذمہ فرمایا کہ آپ نے اپنی عصمت کا مظاہرہ فرماکر میری عصمت کا تعارف کروانا ہے، کسی کے سپرد حلم ہوا تو کسی کے سپرد حیات و بقا ہوئی کہ آپ نے نوک نیزہ پر قرآن پڑھ کر ثابت کرنا ہے کہ میں کس طرح زندہ اور باقی ہوں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار