

Loading content...
یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ معصومین علیہم الصلوات والسلام سے بڑھ کر اللہ جل جلالہ کی کوئی پہچان ہو ہی نہیں سکتی کیونکہ اسمائے مکتوبی و ملفوظی تو پہچان کیلئے ناکافی ہیں جیسا کہ میں اگر کسی کے بارے میں کہتا ہوں کہ آپ باری کو پہچانتے ہیں تو آپ کہیں گے کہ باری نام کے تو بہت زیادہ لوگ ہیں تم کس باری کا ذکر کر رہے ہو؟ … میں کہتا ہوں کہ میں ذاتِ باری کی بات نہیں کر رہا بلکہ باری خان جو فلاں علاقے کا ایم پی اے ہے اس کا ذکر کر رہا ہوں تو آپ فوراً پہچان لیں گے … اسی طرح اللہ جل جلالہ کے اسما ئے ملفوظی ومکتوبی اس کیلئے ہمیں تخاطب تو فراہم کرتے ہیں مگر اس کا عرفان فراہم نہیں کرتے اس کی طرف توجہ کا ارتکاز فراہم نہیں کرتے اور اگر کرتے بھی ہیں تو جتنا ہمیں سرور کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ذریعے اللہ جل جلالہ کا عرفان ملتا ہے یا اس کی پہچان ملتی ہے اتنی ہمیں کسی بھی اسم سے نہیں ملتی اس لئے اللہ جل جلالہ کے اسمائے حسنیٰ میں سے جو اسمائے اعظم ہیں وہ یہ معصومین علیہم الصلوات والسلام ہی قرار پاتے ہیں جیسا کہ انہوں نے ہمیں خود ہی فرمادیا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار