

Loading content...
دوستو!… شرک اور الحاد میں یہ فرق ہے کہ شرک میں اللہ یا رسول یا امام کے عہدہ میںکسی کو برابرکا شریک بنانا ہوتا ہے اور اس میں اصل پر ایمان بھی ہوتا ہے مگر اس کے ساتھ اس کے غیر پر بھی ایمان ہوتا ہے جبکہ الحاد اصل سے انحراف کرکے کسی دوسرے غیر اصل کو اصل بنا لینا ہوتا ہے اور کفر میں الحاد بھی شامل ہوتا ہے یعنی اصل سے انحراف ہی ہوتا ہے چاہے اس کے علاوہ کسی کو امام یا رسول اللہ بنائے یا نہ بنائے ایسی باریکیوں پر یہاں تفصیل سے ہم گفتگو نہیں کرسکتے بلکہ ہم یہ عرض کر رہے تھے کہ اللہ جل جلالہ نے فرمایا کہ جو ہمارے اسمائے حقیقی سے انحراف کرکے دوسرے اسماکو اختیار کرتے ہیں ان سے منہ پھیر لیں ان سے ہم نمٹ لیں گے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار