

Loading content...
سامی والی قبر میں کیونکہ میت درمیان قبر سے ایک طرف ہٹا ہوا ہوتا ہے اس لئے اسے لحد کہاجاتا ہے اور اگر تیر اپنے نشانے سے دائیں یابائیں ہٹ جائے تو اس پر بھی لفظ لحدکا استعمال ہوتا ہے یعنی ہر وہ چیز جو اپنے اصل سے ہٹی ہوئی ہو یا اپنے ہدف سے ہٹی ہوئی ہو اسے الحاد کہتے ہیں … یہ اگر ایمان سے ہٹنے کی صورت میں ظاہر تو بھی الحاد کہلاتا ہے اور اگر تفصیل و اجمال دین میں ہو یاذات و صفات و اسمائے اِلٰہی کے ضمن میں ہو یا اصول دین میں سے کسی اصل کی حقیقی شکل سے ہٹنے کی صورت میں ہو یہ الحاد ہی کہلاتا ہے … یعنی اگر کوئی اصل امام حق کو نہیں مانتا اور دوسرا امام بنا لیتا ہے تو ملحد ہوجاتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار