

Loading content...
دوستو!… روحانیین رضوان اللہ علیہم فرماتے ہیں کہ اللہ جل جلالہ کا ملک عظیم و قدیم یہ انوار معصومینصلوات اللہ علیہم ہی ہیں کیونکہ ملک کی جو عام تعریف بیان ہوتی ہے کہ جہاں جہاں تک کسی کے حکم کا نفاذ ہو وہ اس کا ملک قرار پاتا ہے تو یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ پوراعالم امکان قدیم نہیں ہے بلکہ بہت بعد کی پیدا وار ہے جس پر لفظ قدیم استعمال کرنا درست نہیں ہے اگر ہم فرض کرو کے کلیہ کو اپلائی کرتے ہوئے اسی عالمِ امکان ہی کو اللہ جل جلالہ کا ملک مان لیں تو جب یہ عالم امکان ہی موجود نہیں تھا تو کیا ہم اس زمانے میں اللہجل جلالہ کے ملک و سلطنت کے وجود کو بھی معدوم سمجھیں؟ کیا اللہ جل جلالہ کے ملک و تصرف اور اختیار کے بارے میں یہ کہنا جائز ہے کہ ایک وقت تھا کہ اللہجل جلالہ تو تھا مگر حاکم نہیں تھا اور وہ تصرف سے خالی تھا … ایسا سوچنا بھی اس کی ذات کی شان کے منافی ہے اس لئے ہمیں ماننا ہوگا کہ اس کا ملک جو ہے وہ بہت قدیم ہے جو اس کی طرح قدیم ہے اور اس کی طرح قدیم وہ اس حوالے سے ہے کہ وہ اس کے نور ذات کے ضمیر میں موجود تھا اور جب اسے اذن نمود بخشا گیا تو وہ اس کی مخلوق نظر آنے لگا جبکہ وہ نور تو اس کے نور ذات سے اختراع یافتہ تھا اس لئے اس پر مخلوق کا لفظ استعمال کرنا درست نہیں ہوگا جیسا کہ سورج کی کرنیں سورج کی مخلوق نہیں ہوتیں بلکہ اس کا ایک لازمہ ہوتی ہیں اسی طرح ان انوار اِلٰہیہ ازلیہصلوات اللہ علیہم نے فرمایا کہ اللہ جل جلالہسے ہمارا تعلق ایسا ہے جیسا سورج کے ساتھ اس کی کرنوں کا ہوتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار