

Loading content...
() مراد ثانی یہ ہے کہ جب شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کا ظہور اجلال ہوگا اور ان کا حکم ظاہراً اس کائنات پر جاری و نافذ ہوگا تو اس وقت شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف فرمائیں گے کہ آج کس کی حکومت ہے تو اس وقت ساری کائنات سر جھکا کر عرض کرے گی کہ آج اللہ واحد و قہار جل جلالہ کی حکومت ہے … اس لئے احادیث میں فرمایا گیا ہے کہ شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے زمانہ میں اللہ جل جلالہ کے سوا کسی کی عبادت نہیں ہوگی اور غیر اللہ کا کوئی تصور تک باقی نہیں رہے گا… وہ اس کی وحدانیت کی حکومت ہوگی کیونکہ شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف جو اس کے نائب کل ہیں انہی کا حکم نافذ ہوجائے گا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار