

Loading content...
دوستو!… یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ اس ملک القدیم(شہنشاہ قدیم) نے جزوی طور پر اپنا اختیار کائنات کی ہر چیز کو عطا فرما رکھا ہے جیسا کہ نباتات کو جمادات پر تصرف بخشا گیا ہے اور حیوانات کو نباتات پراور انسان کو باقی موالید ثلاثہ یعنی جمادات، بناتا ت اور حیوانات پرجزوی تصرف عطا فرمایا گیا ہے اور انسان چاہے کوئی نادار و مفلس ہی کیوں نہیں وہ بھی کچھ نہ کچھ اختیارات رکھتا ہے یعنی کسی نہ کسی چیز پر اس کی حکومت ضرور چلتی ہے لیکن کلی طور پر کسی کو تصرف حاصل نہیں ہے اور یہ نظام باطنی طور پر جاری ہے کہ کلی طور ید اللہ علیہ الصلوات والسلام کو تصرف حاصل ہوتا ہے اور باطنی طور پر جو مقام مظہریت پر فائز ذات ہوتی ہے وہی کلی طور پر صاحب تصرف ہوتی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار