

Loading content...
کئی صاحبان مفردات فرماتے ہیں کہ ملک اس دائرہ تصرف کو کہتے ہیں جس پر کوئی اپنی مرضی سے تصرف کرسکے جو چاہے کرسکے اور اس میں اس جیسا کوئی دوسرا صاحب اختیار موجود نہ ہو… اس تعریف کی رو سے پوری کائنات میں شہنشاہیت اور سلطنت صرف رب جلیل جل جلالہ کی ہی ثابت ہوسکتی ہے کیونکہ کلی تصرف بھی اسی کا ہے اور اس کی برابری کا کوئی دوسرا موجود بھی نہیں ہے اس لئے کلام مقدس میں فرمایا گیا ہے(لہ الملک ولہ الحمد) یعنی ملک بھی اسی کیلئے مخصوص ہے اور حمد بھی اسی کیلئے مخصوص ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار